کشمیری تارکین وطن

ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تصدیق کی ہے: علی رضا سید

Ali raza syedبرسلز:کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی حالیہ رپورٹ میں بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی درست تصدیق کی گئی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے برسلز میں جاری ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بجا طور پر تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے اظہار رائے کی آزادی، پرامن احتجاج اور جلسے ، جلوسوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ بھارتی مظالم کی وجہ سے کشمیری عوام کوبہت سی مشکلات اور مصائب کاسامنا ہے۔ بھارتی قابض افواج مظلوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل، ٹارگٹ کلنگ، جبری گمشدگیوں اور خواتین پر جنسی حملوں میں ملوث ہیں ۔علی رضا سید نے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے دو برطانوی سفارت کاروں کے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے کے خلاف جاری کردہ بیان کی بھی مذمت کی۔انہوںنے بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جموںوکشمیر کو بھارت کااٹوٹ انگ قراردینے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر کے بڑے حصے میں اپنی فوجیں اتار کر زبردستی اس پر قبضہ کر لیا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button