بھارت

منی پور: پولیس افسر قتل معاملے میں بی جے پی رہنما ،سابق فوجی گرفتار

c8f9eb1c-279d-4335-b5c1-bf8cda802493ٓامپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک پولیس افسر کے قتل کے معاملے میں بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے ایک رہنما اور ایک سابق فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس افسر چنگتھام آنند کمار کے قتل کے الزام میںبرسراقتدار جماعت بی جے پی کے 36سالہ رہنما ہیم کھوٹے لال کو گرفتار کیاگیاہے ۔ کھوٹے لال اور ایک سابق فوجی کو منی پور کے سرحدی شہر مورہ سے گرفتار کیاگیا۔ فلپ کھسیکھو لال نامی سابق فوجی قتل کا مرکزی ملزم بتایا جا رہا ہے ۔ پولیس افسر آنند کمار کو گزشتہ برس 31اکتوبر دوران ڈیوٹی سنائپررائفل کے ذریعے قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button