بھارت

راجستھان : مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والے 3طالب علموں کی خودکشی

جے پور13دسمبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست راجستھان میں دو الگ الگ واقعات میں مقابلے کے امتحان کی تیاری کرنے والے تین طالب علموں نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
ہلاک ہونے والے طلبہ کی شناخت مقابلے کے این ای ای ٹی امتحان کے امیدوار 18 سالہ انکش آنند اور جے ای ای امتحان کے امید وار 17 سالہ اجوال کمار کے طورپرہوئی ہے جن کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاشیں جواہر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے تلوانڈی میں اپنی رہائش گاہوں سے ملی ہیں۔ ایک اور 17سالہ طالب علم پرناو ورما نے بھی مبینہ طور پر ضلع کے کنہاری تھانے کی حدود میں واقع اپنے ہاسٹل کے کمرے میں زہریلی شہ کھاکر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی گزشتہ دو سال سے پری میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تیاری کر رہا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button