بھارت

منی پور: تشدد ،جلاﺅ گھیراﺅ کیخلاف خواتین کی مشعل بردار ریلی، وزیر اعلیٰ کیخلاف نعرے

manipur 19

امپھال:بھارتی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور جلاﺅ گھیراﺅ کے خلاف راجدھانی امپھال میںخواتین نے مشعل بردار ریلی نکالی ۔ خواتین نے ریاست کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف بھی مارچ کیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرا پائبی “نامی تنظیم سے وابستہ یہ احتجاجی خواتین مالوم ، کیشمپت اور کواکیتھیل علاقوں سے آئی تھیں ۔ انہوںنے بی جے پی وزیر اعلیٰ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ انہوںنے وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں بھی گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
احتجاجی خواتین نے مورہ اور منی پور کے دیگر علاقوں میں ہونے والے تشدد کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ مورہ قصبے میں مسلح افراد کی طرف ایک پولیس چوکی پر حالیہ حملے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔ منی پور میں گزشتہ برس تین مئی سے میتی(ہندو) اور کوکی(عیسائی)قبائل کے مابین تشدد کا سلسلہ چلا رہا ہے۔ تشدد کے واقعات میں ا ب تک2سو کے لگ بھگ لوگ مارے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں بے گھرہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button