بھارت

بریلی : پاکستانی گانے سننے پر دو مسلم نوجوان گرفتار

بریلی 15اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں2مسلمان نوجوانوں کو پاکستانی گیت سننے پر گرفتار کرلیاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دونوں مسلمان لڑکوں کو مقامی ہندوئوں کی شکایت پر ان کی دکان سے گرفتار کیاگیا ۔ پولیس نے 16اور 17سالہ مسلمان نوجوانوں کوجو کزنز ہیں کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔دونوں نوجوان ضلع بریلی کے علاقے سنگھائی مروان میں ایک کریانے کی دکان چلاتے ہیں ۔ ٹائمز آف انڈیا نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان گانوں میں پڑوسی ملک کی تعریف کی گئی تھی۔ گانا سننے والے لڑکوں کی ایک ویڈیو، جسے شکایت کنندہ نے خفیہ طور پر ریکارڈ کیا تھا سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔گرفتار کئے گئے نوجوانوںکے اہل خانہ کے مطابق دونوں کو بدھ کی شام کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d