پاکستان

صادق سنجرانی کی بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیرکرنے کی مذمت

Sarjaniاسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے بھارت کے شہر ایودھیا میں شہید کی گئی تاریخی بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر تعمیرکرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
صادق سنجرانی نے آج (منگل کو) جاری ایک بیان میں کہا کہ اس شرمناک عمل سے ہندوتوا بالادستی کا بھارتی حکومت کا اسلام دشمن ایجنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں اوردیگر مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کو واضح طورپر نظرانداز کیاگیا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کہلانے والے بھارت سے متصادم ہے اوراس کے سیکولر نظریات کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button