مقبوضہ جموں و کشمیر

لدھیانہ:ہندوتوا غنڈوں کا2 کشمیری ڈرائیوروں پر بدترین تشدد

two truck driver

لدھیانہ:بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ہندوتوا کے غنڈوں نے گائے کا گوشت لے جانے پر 2کشمیری ڈرائیوروں پر حملہ کرکے انہیں بدترین تشددکانشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا غنڈوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری ڈرائیورشوکت احمد گوجری کے بھائی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ شوکت جنوری کے پہلے ہفتے میں اپنے ساتھی ڈرائیور محمد یعقوب کے ہمراہ پھلوں اور سبزیوں سے لدا ٹرک لیکر سرینگر سے نئی دلی کیلئے روانہ ہواتھا ۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا مال دلی اتارنے کے بعد وہ نوئیڈامیں گوشت لیکر جارہے تھے کہ راستے میں ہندوتوا غنڈوں نے انہیںروک کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ان دونوں کو ہندوتواغنڈوں نے آہنی راڈوں اورلاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گالیاں دیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ وحشیانہ تشدد سے شوکت اور یعقوب دنوں شدید زخمی ہو گئے۔اعجاز نے مزید بتایا کہ غنڈوں نے انکے بھائی پر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی ۔ہندوتوا غنڈوں نے شوکت اور یعقوب کوشدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا تھا اورپولیس نے انہیں مزید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس وقت وہ دونوں لدھیانہ سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ اعجاز کے مطابق ان کے بھائی پر تشدد کا یہ واقعہ مبینہ طور پر11جنوری کو پیش آیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button