بھارت

پاپولر فرنٹ آف انڈیاپر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں: مولانا سلمان ندوی

لکھنو 02اگست(کے ایم ایس)بھارت کے معروف عالم دین مولانا سلمان ندوی نے نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی جانب سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI)پر پابندی عائد کرنے کے منصوبے کی مخالفت کی ہے ۔
مولانا سلمان ندوی نے آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی نام نہاد کانفرنس کے بعد ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک سماجی تحریک ہے جو پسماندہ لوگوں خاص طور پر مسلمانوں کو انصاف کی فراہمی اور آزادی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ کانفرنس چند روز قبل بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی ہدایت پر نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی۔اس کانفرنس میں نریندر مودی اور اس کی حکومت کو خوش کرنے کیلئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اجیت ڈوول کی کانفرنس پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI)پر جو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی متعدد رپورٹوں کے بعد فعال ہوگئی ہے، پابندی لگانے کی ایک مشق تھی۔مولانا سلمان ندوی نے سوال اٹھایاہے کہ آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بجرنگ دل جیسی ہندوتوا تنظیموں پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی؟ انہوں نے کہاکہ پاپولر فرنٹ پر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت پر پابندی کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کانفرنس میں شریک ہوئے اور اس کانفرنس میں ایسی کوئی قرارداد پیش نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بھی علم نہیں ہے کہ کوئی قرارداد پاس ہونے والی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button