بھارت

بھارت :مدھیہ پردیش میں دلت سرپنچ کو بھارتی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی گئی

Dalit Sarpanch not allowed to unfurl Indian flag in Madhya Pradesh

بھوپال:نریندر مودی کے بھارت میں جہاں اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،ریاست مدھیہ پردیش میں دلت برادری کے ایک گائوں کے سرپنچ نے کہا کہ اسے یوم جمہوریہ کے موقع پر صرف اس لئے بھارتی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ اس کا تعلق ایک نچلی ذات ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع راج گڑھ کی تحصیل بیاورہ کے گائوںترینا کی پنچایت میں پیش آیا۔کانگریس کے راجیہ سبھا  کے رکن دگ وجے سنگھ نے کہا کہ سرپنچ کو دلت ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔مان سنگھ ورما نے مختصر ویڈیو کلپ میں کہاکہ گائوں کا سرپنچ ہونے کے باوجود مجھے یوم جمہوریہ پر ترنگا لہرانے کے لیے مدعو نہیں کیا گیا۔ یہ اس لیے کیا گیا کیونکہ میرا تعلق ایک دلت خاندان سے ہے۔ دگ وجے سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا ،کیادرج فہرست ذات ہونا جرم ہے؟ کیا سرپنچ کو پنچایت گھر میں جھنڈا لہرانے کا حق نہیں ہے؟۔تاہم مدھیہ پردیش میں اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال 15اگست کو ضلع ودیشا کے ایک سرپنچ نے کہا تھا کہ اسے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ایک اسکول میں قومی جھنڈا لہرانے کی اجازت نہیں دی اور اسکول کے پرنسپل نے انہیں ذات پات کی بنیاد پر بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button