مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار اداکرے، ڈی ایف پی

 

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اقوام متحدہ کی طرف سے جموںوکشمیر کو ایک مرتبہ پھر متنازعہ خطہ قرار دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے ایک موثر کردار کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” ڈی ایف پی ” کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام رسول نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادیں جموں و کشمیر کے عوام کے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کو تسلیم اور اس تنازع کے پرامن حل کے لیے ایک واضح فریم ورک فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ قراردادیں محض تاریخی دستاویزات نہیں بلکہ عالمی برادری کے وعدوں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے نظام کی ساکھ کی علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی ہی قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی سے اقوام متحدہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا کے امن و استحکام سے بھی براہِ راست وابستہ ہے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں سیاسی کارکنوں، رہنماں اور عام شہریوں کی مختلف جیلوں اور تفتیشی مراکز میں مسلسل قید پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ حراست افراد کو بنیادی انسانی، قانونی اور طبی حقوق کے حوالے سے سنگین مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو اپنی ترجیحات میں نمایاں مقام دے، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے ایک طریق کار وضع کرے اور بھارت، پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کی حقیقی نمائندہ قیادت کو شامل کرتے ہوئے ایک بامعنی سیاسی عمل کی راہ ہموار کرے۔
ادھرحریت رہنماء الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کی توثیق کا خیرمقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب عالمی ادارے کو محض اصولی موقف دہرانے کے بجائے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں نے مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کیلئے ایک واضح بین الاقوامی فریم ورک قائم کیا ہے، جس کے تحت کشمیری عوام کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی قراردادوں کو محض تاریخی دستاویزات تک محدود نہ رہنے دے بلکہ ان کے نفاذ کیلئے عملی پیش رفت کرے۔انہوں نے کہا کہ تقریبا آٹھ دہائیوں سے حل طلب مسئلہ کشمیرکی وجہ سے کشمیری عوام کومسلسل سیاسی بے یقینی، فوجی ظلم و تشدد اور بنیادی حقوق کی پامالی کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button