بھارت

آسام میں بھارتی سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

bodyنئی دلی: بھارتی ریاست آسام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار سنجے کمار نے ریاست کے ضلع تنسوکیا کے علاقے ککراتلی میں سی آر پی ایف کی 68ویں بٹالین کے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی ۔بھارتی پولیس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار خودکشی کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کرنے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے اورگزشتہ روز ریاست مدھیہ پردیش بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار سوربھ سنگھ نےخود کو اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کر لی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button