آزاد کشمیر

یوتھ فورم فارکشمیر کا یوم استحصال کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

YAK

اسلام آباد:یوتھ فورم فار کشمیر نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشتراک سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر سیمینار اور تقسیم انعامات کی ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیمینار میں ماہرین نے دفعہ370اور 35-Aکی منسوخی سے مقبوضہ جموں وکشمیر اور کشمیری عوام کے مستقبل پر پڑنے والے اثرات پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ مقررین میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو، سفارتکار سید ابرار حسین ، آزاد جموں وکشمیرکی سابق وزیر فرزانہ یعقوب اور دیگر شامل تھے۔تقریب میں طلبائ، نوجوان سکالرز، ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے شرکت کی۔سیمینار کا اختتام مضمون نویسی کے مقابلے جیتنے والوں میں نقد انعامات کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ مقابلے کا مقصد نوجوان لکھاریوں کو مسئلہ کشمیر اور خطے پراس کے اثرات کے حوالے سے اظہارخیال کی ترغیب دینا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button