پاکستان

پاکستان مسئلہ کشمیر کوتمام عالمی فورمز پر اٹھاتا رہے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد 27 اکتوبر (کے ایم ایس)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اٹھاتا رہے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید خورشید احمد شاہ نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی کی اپنی منصفانہ جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں، عالمی برادری کو ایسے عملی اقدامات کے ساتھ آگے آنا چاہیے جو بھارت کو کشمیریوں کے خلاف اپنا موجودہ رویہ واپس لینے پر مجبور کر دیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے مستقبل کا تعین کریں گے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستانی قیادت اور پوری قوم بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button