یوم یکجہتی کشمیر

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ”کشمیر یکجہتی واک، مباحثے “ کا انعقاد

WhatsApp Image 2024-02-01 at 6.18.32 PMراولپنڈی:
راولپنڈی کی ویمن یونیورسٹی میں ”کشمیر یکجہتی واک “ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طالبات اساتذہ اورانتظامی عملے نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کشمیر کے بارے میں ایک مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وومن یونیورسٹی میں ہونے والے اس پروگرام کے مہمان خصوصی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین تھے۔ انہوںنے تنازعہ کشمیر کے پس منظر پر روشنی ڈالنے کے علاوہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی فوجیوں کے مظالم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی تمام تر فوجی جارحیت کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی منصفانہ جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ شیخ عبدالمتین نے کہا کہ پاکستا ن مسئلہ کشمیر کا ایک اہم فریق ہے جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی عالمی سطح پر بھر پور وکالت کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام اپنی مسلسل سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کے انتہائی مشکور ہیں۔
راولپنڈی وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال نے یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 24کرورڑ عوام بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے اپنے بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔
شیخ عبدالمتین کو یونیورسٹی کی یادگار شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر باقر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز مس خدیجہ اور چیئرمین میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نعمان انصاری بھی موجود تھے۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض پاکستان اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن محمد شوذب عسکری نے انجام دیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button