یوم یکجہتی کشمیر

بارسلونا، پیرس کی سڑکیں” فری کشمیر” اور”فری فلسطین ”کے نعروں سے گونج اٹھیں

WhatsApp Image 2024-02-05 at 8.49.20 AMبارسلونا:بارسلونا کی سڑکیں اس وقت ”کشمیر کوآزاد کرو” اور’ فلسطین کو آزادکرو”کے نعروں سے گونج اٹھیں جب کشمیری تارکین وطن اور ان کے حامی یوم یکجہتی کشمیر سلسلے میں ایک مارچ کے لیے جمع ہوئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام منعقدہ مارچ میں حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنمافہیم کیانی نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے غیر قانونی قبضوں سے آزادی کے مشترکہ مقصد پر زور دیا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا جہاں بھارت اور اسرائیل کو بطور قابض مزاحمت کا سامنا ہے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بین الاقوامی قانون کے تحت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں ان کے کاز کی وکالت کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کشمیر اور غزہ میں مشکلات کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی پر زور دیا۔ہسپانوی انسانی حقوق کی کارکن صفا چوہدری نے کشمیر اور فلسطین میں قابض افواج کے خلاف مشترکہ مزاحمت پر زوردیا۔ انہوں نے اعتماد ظاہرکیا کہ ظالم ناکام ہوں گے کیونکہ عالمی برادری دونوں خطوں کے عوام کی امنگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ترکی کے نغمہ نگار Turgay Evernاور پاکستان اور سپین کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مختلف رہنمائوں نے کشمیریوں اورفلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے فلسطین میں نسل پرستی اور کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اتحاد واتفاق پر زوردیا۔
دریں اثناء پاکستانی اور کشمیری برادریوں نے فرانس کے شہر پیرس میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک احتجاجی مارچ کیا۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام مارچ”فری کشمیر”کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر مقررین نے کہاکہ مظاہرے کا مقصد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کے ساتھ ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے۔ شرکا ء نے یقین کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی تقدیر ان کے اپنے ہاتھ میں ہوگی۔ پیرس مارچ میں مسئلہ کشمیر کی عالمی اہمیت کو اجاگرکیا گیا اور قابض بھارت کے خلاف اور انصاف اور آزادی کے لیے آواز اٹھانے والے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیاگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button