مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:مودی حکومت نے مزیدچار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

download (10)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو تحریک آزادی کی حمایت کی پاداش میں سزا دینے کیلئے مزید چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جو جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان میں بشیر احمد بٹ کے نام پر رجسٹرڈ 1 کنال 1 مرلہ زرعی اراضی، معراج الدین شاہ کی 19.5 مرلہ زرعی اراضی، فیاض احمد شاہ کی 2 کنال 15 مرلہ زرعی اراضی اور سیف الدین شاہ کی 2 کنال 15 مرلہ زرعی زمین شامل ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوںکے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ اس ناروا اقدام کا واحد مقصد کشمیریوں کو جدوجہد آزادی کی حمایت ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے ۔بھارتی فوجی کشمیریوں کو مفلوک الحال بنانے کیلئے محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران ان کے گھروں کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔ تاہم بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریکوں کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button