مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے نے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کوسرینگرسے گرفتار کرلیا

سرینگر 22 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کشمیر ی انسانی حقوق کے معروف علمبرارخرم پرویز کو سرینگر سے گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقے سوناوار اور امیرا کدل میں خرم پرویز کی رہائش گاہ اور دفتر پر آج صبح چھاپے مارے تھے اور تلاشی لی تھی ۔ایک اعلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ خرم پرویز سے رام منشی باغ پولیس اسٹیشن سرینگر کی حدود میں واقع چرچ لین میں این آئی اے کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی اور بعدازاں انہیں باضابطہ طورپر گرفتار کرلیاگیا۔خرم پرویز کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں آج شام ایک مقدمے میں خرم پرویز کے وارنٹ گرفتاری موصول ہو ئے ہیں اور این آئی اے نے ان کا موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور کچھ کتابیں ضبط کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے سرینگر میں خرم پرویز کی رہائش گاہ کی تلاشی لی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button