پاکستان

اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لیے فعال کردارادا کرے: پاکستان

MUneer AKramاقوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین جیسے سنگین تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق حل کرنے کے لیے فعال کرداراداکرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ امن و سلامتی کو درپیش موجودہ خطرات بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں بالخصوص طاقت کے عدم استعمال، غیر ملکی قبضے،حق خود ارادیت کے مطالبے،بڑی طاقتوں کی دشمنی اور ہتھیاروں کی دوڑ کی خلاف ورزیوںسے پیدا ہوئے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے خاص طور پرجوہری ماحول میں بڑے تنازعے سے بچنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات اور اس کی نئی ابھرتی ہوئی صورتوںکے ساتھ ساتھ ریاستی دہشت گردی اور ریاست کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنا اور دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ منیر اکرم نے ایک ایسی سلامتی کونسل کے قیام کا مطالبہ کیا جو زیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف، موثر اور زیادہ جوابدہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ یہ مقصد صرف جامع اصلاحات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں چھوٹے ، درمیانے اوربڑے ممالک سمیت تمام رکن ممالک کے مفادات کا خیال رکھا گیاہو۔انہوں نے کہا کہ اٹلی/پاکستان کی زیرقیادت اتفاق رائے (UfC)گروپ کے ماڈل کوجس میںزیادہ منتخب نشستوں کی تجویز دی گئی ہے لیکن توسیع شدہ کونسل میں کوئی اضافی مستقل رکن نہیں ہے، سب سے زیادہ حمایت مل سکتی ہے۔ . انہوں نے کہا کہ بین الحکومتی مذاکراتی عمل سلامتی کونسل کی تشکیل نو کے لیے ایک متفقہ نتیجے تک پہنچنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button