انجمن نصرت الاسلام کی طرف سے تنظیم کے رکن عبدالمجید میر کی اہلیہ کے وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اوقاف اور انجمن نصر الاسلام کے دیرینہ رکن عبدالمجید میر کی ہلیہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجدکی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ عبدالمجید میر اور ان کے پورے خاندان کے میرواعظ خاندان کے ساتھ نہ صرف گہرے اور قریبی تعلقات ہیں بلکہ ان کے ہمسائے ہونے کی حیثیت سے بھی انکے میرواعظ خاندان کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔اس دوران مرحومہ کی نماز جنازہ کی امامت میرواعظ کشمیر اور انجمن اوقاف کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کی اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔میرواعظ نے ضلع رام بن کے علاقے رامسومیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کے انتقال پر بھی شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔