مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فاروق عبداللہ کو طلب کر لیا
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کو ایک مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں کل(منگل کو)طلب کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ کو ای ڈی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں تفتیش کے لیے سرینگر میں اپنے دفتر طلب کیا ہے۔میڈیا نے فاروق عبداللہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ جموں میں موجود ہیں اس وجہ سے وہ ای ڈی کے دفتر پیش نہیں ہو سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سرینگر پہنچنے پر ای ڈی کے دفتر جائیں گے ۔