بھارت

جھارکھنڈ میں ما ئو نوازوں کے حملے میں چار بھارتی فوجی ہلاک ،متعدد زخمی 

Four Indian security men killed

رانچی:بھارت کی شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسزاور پولیس کے چار اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار ریاست کے علاقے کولہان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ما ئونواز گوریلوں کے حملے میں ہلاک اور زخمی ہوئے۔ مائونوازوں نے کولہان کے علاقے ہسیپی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا اور پیراملٹری فورسز اور پولیس پر فائرنگ کی۔اسی علاقے میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کمسن لڑکے سمیت متعدد ما ئونواز زخمی ہوئے۔ کمسن لڑکے کو جنگل میں نازک حالت میں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button