بھارت

بھارت :علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی میڈیکل کالونی میں فائرنگ، 2ملازم زخمی

download (8)لکھنو: رجسٹرار آفس میں تعینات دو حقیقی بھائیوںکو گولیاں مار دی گئیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر ڈاکٹر وسیم علی نے بتایا کہ جسٹرار دفتر میں تعینات محمد ندیم اور محمد کریم نامی بھائیوں کو آج( بدھ) صبح ساڑھے 9 بجے کے لگ بھگ فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ گولیاں لگنے سے دونوں بھائی زخمی ہو گئے ۔
زخمی بھائیوں کو زخمیوں کو علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے موقع سے دو ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور واقعے میں ملوث دیگر ملزمین کی بھی تلاش کر رہی ہے.

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button