بھارت

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جیوری کے سربراہ نے متنازعہ فلم کشمیر فائلز کو بے ہودہ پروپیگنڈہ قراردیدیا

نئی دلی 29 نومبر (کے ایم ایس)
53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیاکی اختتامی تقریب کے دوران جیوری کے سربراہ نداو لاپڈ نے متنازعہ کشمیر فائلز کو ایوراڈ کیلئے منتخب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے۔
نداو لاپڈ نے جو اسرائیلی فلم ساز ہے نے اس موقع پر کہاکہ "ہم سب کو ایورڈز کیلئے منتخب کی جانیوالی 15ویں فلم” دی کشمیر فائلز”پر حیرانگی ہوئی ہے جسے ہم ایک پروپیگنڈہ اور بے ہودہ فلم سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ متنازعہ کشمیر فائلز کو ایوارڈ کے مسابقتی سیکشن کیلئے منتخب کرنا نامناسب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں یہاں اسٹیج پر آپ کے ساتھ اس متنازعہ فل کے بارے میں اپنے جذبات کا تبادلہ کرتے ہوئے کسی قسم کی کوئی جھجک محسوس نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہاکہ کیونکہ فیسٹیول کامقصد تنقیدی بحث کو قبول کرنا بھی ہے جو کہ فن اور زندگی کے لیے ضروری ہے۔ نداو لاپڈ نے کہاکہ اس متنازعہ فلم پر وادی کشمیرمیں ہونے والے واقعات کی مبینہ طورپریک طرفہ منظر کشی کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر،ریاست گواکے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، اور وزرائے مملکت ایل مروگن اور شری پد نائک بھی ایوراڈز کی تقریب میں موجود تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button