مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر07اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔
بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ہری پورہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں گولیاں بھی چلائیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔