مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کو بھارتی فوجیوں کے ناقابل بیان مظالم کا سامناہے: رپورٹ

اسلام آباد15مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اپنے عروج پر ہیں اور لوگوں کو بھارتی فوجیوں کے ناقابل بیان مظالم کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑے پیمانے پرقتل وغارت، گرفتاریاں اور تشدد جاری ہے اور بھارتی فوجی کشمیریوں کو قتل کرنے کے علاوہ ان کی املاک کو تباہ اور ان کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ 5اگست 2019سے جب مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ اور علاقے کا فوجی محاصرہ کر دیا،کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں غم والم کی نہ ختم ہونے والی کہانیاں ہر دوسرے روز منظر عام پر آ رہی ہیں جبکہ1989سے اب تک 96ہزارکشمیریوں کی شہادتیںمقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے پر اپنی فوجی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔ ہزاروں کشمیری کالے قوانین کے تحت بھارتی جیلوں میں بند ہیں اور انہیں جیلوں میں صاف ستھری غذا اور طبی سہولیات تک فراہم نہیں کی جاتیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں نے مقبوضہ جموں کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بار بار خبردارکیا ہے کیونکہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی فوجیوں کے مظالم کو برداشت کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی بربریت پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی انتہائی قابل مذمت ہے اور اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button