مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ : بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان پر کالاقانون لاگو کردیا

PSAسرینگر 18اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی پولیس نے ایک کشمیری نوجوان پر کالاقانو ن پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیاہے۔
پولیس حکام نے مقصود احمدنامی کشمیری نوجوان پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوںکو انکا حق خودارادیت دینے کیلئے رائے شماری کا مطالبہ کرنے پرکالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا ہے ۔ مقصود جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند ہے ۔پبلک سیفٹی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے دو سال تک قید میں رکھا جاسکتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button