مقبوضہ جموں و کشمیر

کیرالہ ہائی کورٹ کی میڈیا ون ٹی وی چینل پر پابندی کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

کیرالہ 03فروری (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کیرالہ کی ہائی کورٹ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے مقبول ملیالم نیوز چینل میڈیا ون پر پابندی کے خلاف حکم امتناعی میں 7فروری بروز پیر تک توسیع کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کیرالہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس این نگریش نے 31جنوری کو مقبول ملیالم نیوز چینل میڈیا ون کے لائسنس کی تجدید سے انکار اورچینل کی نشریات پر پابندی کے بعد بدھ تک کیلئے وزارت کے احکامات پر حکم امتناعی جاری کیاتھا۔ بدھ کے روز ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے دوران حکومت کو چینل میڈیا ون جسے جماعت اسلامی کی حمایت حاصل ہے سے متعلق وزارت داخلہ کی متعلقہ دستاویز پیش کرنے کا حکم دیا جن میں چینل کے لائسنس کو سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ بھارتی حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ سولیسیٹر جنرل ایم مانو نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چینل کا لائسنس سیکورٹی کی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیاگیا ہے اور جنہیں منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا ۔انہوں نے عدالت سے حکم امتناعی میں توسیع نہ کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپنے حکم امتناعی میں 7فروری تک توسیع کردی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button