مقبوضہ جموں و کشمیر

افغانستان میں نئی حکومت کے قیام سے ملک میں غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کی امید ہے، میر واعظ فورم

سرینگر10ستمبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام سے ملک میں چار دہائیوں سے جاری تنازعات اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی دو تنازعات والے علاقے ایک جیسے نہیں ہیں اور افغانستان اور کشمیر کے درمیان فرق جانا پہچانا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم کشمیری یقینا افغانستان کے عام لوگوں کے ساتھ ہمدردی کر سکتے ہیں جو چالیس برسوں سے شدید غیر یقینی کی حالت میں رہ رہے ہیں۔بیان میں کہا کہ طویل مدتی غیر یقینی صورتحال اپنا اثر ڈالتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ افغانستان کے لوگ جلد ہی اس سے نکل آئیں گے۔ فورم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ جب افغانستان اپنے مستقبل کی تعمیر کا عمل شروع کرے گا اور اپنی خواہشات کو پورا کرے گا تو تمام علاقائی اور دیگر ممالک اس کی حمایت کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button