مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ٹرانسپورٹروں کا مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف احتجاج

سرینگر25 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نجی گاڑیوں کے مالکان اور ٹیکسی ڈرائیوروں سمیت ٹرانسپورٹروںنے بھارتی ٹریفک پولیس کی طرف سے اپنی گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ۔ ٹرانسپوٹروں نے گاڑیوں کو غیر قانونی طورپر قبضے میں لینے کو مودی کی فسطائی حکومت کا ایک اور ہتھکنڈہ قرار دیا جس کا مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوج کرنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹرانسپورٹروں نے سرینگر کے پریس انکلیو میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔ احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے مختلف حصوں سے مسافروں کو سری نگر شہر میں لے جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو ٹریفک پولیس نے غیر ضروری طور پر ضبط کرلیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ پولیس انہیں گاڑیوں کی ضبطی کی کوئی دستاویز نہیں دیتی اورجب ہم اپنی گاڑی کو چھڑانے کے لیے عدالت جاتے ہیں تو وہاں ضبطگی کے کاغذات طلب کیے جاتے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر گاڑیاں چلانے کی باقاعدہ اجازت ہونے کے باوجود ان کی گاڑیاں ضبط کی گئیں اور انہیں غیر ضروری طور پر ہراساں کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button