مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور :بھارتی فوج کی گاڑی نے کمسن بچے کو دانستہ طور پر کچل کر مار ڈالا

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے معروف قصبے سوپور میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک تین سالہ بچے کو دانستہ طور پر ٹکر مار کر مار ڈالا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بچے کی شناخت محمد زین کے نام سے ہوئی ہے جسے قابض فوج کی گاڑی نے قصبے کے علاقے گنڈ براٹھ ٹکر مار کر والدین سے چھین لیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے سے مردہ قراردیا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ بھارتی فوج کے گاڑی نے دانستہ طور پر کسی کشمیری کشمیری بچے کو کچل ڈالابلکہ مقبوضہ علاقے میں بے لگام بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اکشر اس طرح کے المناک واقعات پیش آتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button