ہمیں شہداءاور برسہابرس سے نظر بند لوگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے، ڈی ایف پی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے لوگوں سے رمضان کے مقدس مہینے کو ہمدردی، سخاوت اور یکجہتی کے نئے جذبے کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ صاحب ثروت افراد کو چاہے کہ وہ شہداءاورنظربندوں کے اہلخانہ اور معاشرے کے نادار لوگوں کا مقدس مہینے میں خاص خیال رکھیں۔انہوںنے دعاکی کہ یہ مقدس مہینہ لوگوں کی زندگیوں میں امن، خوشحالی، انصاف اور استحکام لائے۔
ترجما ن نے کہا کہ رمضان رحمدلی، ہم آہنگی اور شکرگزاری کا مہینہ ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اس مقدس ماہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر پوری طرح سے عمل پیرا ہوں۔
بیان میں کہا گیا کہ کشمیریوں نے طویل مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود بھائی چارے اور یگانگت کی شاندار روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں شہداءاور جیلوں میںبرسہابرس سے نظر بند کشمیریوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور انکے اہلخانہ کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔








