برمنگھم : فلسطین، کشمیر کے حق میں ریلی کا انعقاد
برمنگھم:
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقبوضہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے محکوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہفتے کے روز نکالی جانے والی ریلی کے شرکاءنے برطانوی حکومت کی توجہ فلسطین اور کشمیر پر جاری فوجی قبضے کی طرف دلائی۔کشمیری تارکین وطن رہنما فہیم کیانی نے اس موقع پر کہا کہ غاصب بھارت اور اسرائیل نے کشمیر اور فلسطین میں مظالم کی انتہا کر دی ہے۔
انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو اپنا دوہرا معیار ترک کر کے کشمیر اور فلسطین میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم کا موثر لینا چاہیے اور دونوں مسائل کے حل کیلئے ٹھو س اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کے پیش نظر برطانیہ کی حکومت کو اسرائیل اور بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنی چاہیے۔ریلی میں جان ریس ، سلمیٰ یعقوب، مارٹن ہوئر،ڈاکٹر مروان درویش ; محمد غالب، خواجہ محمد سلیمان، نعیم ملک اور دیگر شریک تھے۔