مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کر دی

gettyimages-1129039744-594x594
An outside view of central office of Jamaat-e-Islami which was sealed by government in Srinagar,Kashmir on March 07, 2019.More than 300 leaders and activists of the Jamaat-e-Islami organization, including its top leadership have been arrested by Indian forces since the crackdown began in February last month.A complete shutdown is being observed in Maisuma area of Srinagar against the shifting of Jammu and Kashmir Liberation Front (JKLF) chief Yasin Malik to a jail in Jammu and slapping of PSA on him.The shops and other business establishments were shut in Maisuma and adjoining areas after the news about the shifting of Yasin Malik to Jammu jail spread. Earlier in February last month National Investigation Agency (NIA) Indias domestic Counter Terrorism Law Enforcement Agency, carried out raids at the houses of prominent separatist leaders including Yasin Malik in Kashmir. (Photo by Faisal Khan/NurPhoto via Getty Images)

سرینگر:نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر اورآزادی پسند تنظیموں کی حمایت کرنے پر جماعت اسلامی پر پہلی بار 28فروری 2019 کو پانچ سال کے لیے پابندی عائدکی تھی۔ بھارتی فوج اورپولیس اب تک جماعت سے منسلک جائیدادوںاور دیگر اثاثوں کوضبط کرنے کے علاوہ اس کے سینکڑوں رہنما اور کارکن گرفتار کر چکی ہیں۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دلانے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری جدوجہد میں کئی دہائیوں سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پانچ سال کے لیے پابندی میں توسیع کا اعلان آج بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم اپنی بھارت مخالف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے پائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا اسے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button