مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں بھارتی فوجی کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اوردوسرازخمی 

سرینگر17ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ قصبے میں ایک بھارتی فوجی کی فائرنگ سے اس کااپنا ہی ساتھی فوجی ہلاک اور دوسراشدید زخمی ہوگیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی14راشٹریہ رائفلزکے کیمپ میں ایک فوجی کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی فوجی ہلاک اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس اہلکار کے ہتھیار سے اچانک گولی چلی جس سے ایک فوجی موقع پر ہی ہلاک اوردوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گولی حادثاتی طوپرچلی ہے ۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم فوجی اہلکارکو گرفتارکیا گیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button