بھارت

مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کی دشمن بن چکی ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کو نوجوان دشمن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملازمتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فروخت کیا جارہا ہے اور سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کے پیپر لیک ہونے کے واقعات نے واضح کردیا ہے کہ مودی حکومت ملک کے مستقبل کی دشمن بن چکی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہاکہ کہیں طلبا ء بھرتی کے لیے ترس رہے ہیں، کہیں وہ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے مایوس ہیں، کہیں وہ تقرری کے لیے عدالت جارہے ہیں اور کہیں انہیں آواز بلند کرنے پر لاٹھیوں سے پیٹا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر او اوراے آر او سے لے کر پولیس بھرتی تک اور ریلوے سے لے کر فوج تک بی جے پی حکومت ایک بھی امتحان کو منصفانہ طریقے سے کرانے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت اپنا غصہ نوجوانوں پر نکال رہی ہے۔ روزگار پیدا کرنے والے ادارے اپنے دوستوں کو فروخت کرنا اور نوجوانوں کو ٹھیکے پر رکھنا مودی کی پالیسی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ مودی حکومت نے طلباء اور ان کے اہلخانہ کے خوابوں کو گرہن لگا کر ان سے امید کی روشنی چھین لی ہے۔ اس جرم کے لیے تاریخ نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button