بھارت

پولیس میگھالیہ میں بی جے پی کے نائب صدرکو تلاش کررہی ہے

گوہاٹی24جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست میگھالیہ کی پولیس نے کہاہے کہ وہ میگھالیہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے نائب صدر برنارڈ این مارک عرف رمپو کو تلاش کر رہے ہیںکیونکہ ان کے خلاف غیر اخلاقی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعہ کو پولیس نے برنارڈ این مارک کے ایک ملکیتی ریزورٹ پر چھاپہ مارا جہاں کم از کم چھ نابالغ لڑکیاں کیبن نما گندے کمروں میں بند تھیں۔چھاپوں کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس معاملے میں اب تک کم از کم 73 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تمام گرفتارافراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔سابق عسکریت پسند رہنما برنارڈ این مارک گارو ہل خود مختار ضلع کونسل کا منتخب رکن ہے۔میگھالیہ پولیس نے کہا کہ ایک خاتون نے اپنی نابالغ بیٹی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی جس کا ایک ہفتے تک پتہ نہیں چل سکا۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے تورا سے ٹریس کرلیا۔نابالغ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ بی جے پی لیڈر نے ایک ہفتے کے دوران کئی بار اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button