بھارت

مودی حکومت مشکوک لین دین کوچھپانے کے لیے ایس بی آئی کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے: کانگریس

Indian National Congress logo bannerنئی دہلی: بھارت میں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہاہے کہ انتخابی بانڈز بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی ایک بدعنوان اسکیم تھی جسے سپریم کورٹ نے منسوخ کر کے غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے لیکن مودی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناکام بنانے کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو ڈھال کے طورپر استعمال کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملک ارجن کھرگے نے آج ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت انتخابی بانڈز کے ذریعے اپنے مشکوک لین دین کو چھپانے کے لیے ملک کے سب سے بڑے بینک کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سپریم کورٹ نے انتخابی بانڈز یعنی مودی حکومت کے کالا دھن سفید کرنے کے منصوبے کو ہی غیر آئینی، غیر قانونی اور آر ٹی آئی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا تھا اور اسٹیٹ بنک آف انڈیا کو 6 مارچ تک اس کی تفصیلات پیش کرنے کے لئے کہا تھا لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ اسے لوک سبھا انتخابات کے بعد کیا جائے۔ لوک سبھا کی مدت کار 16جون کو ختم ہوگی اور ایس بی آئی 30جون تک تفصیلات دینا چاہتا ہے۔ بی جے پی اس فرضی اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والی پارٹی ہے۔انہوں نے سوال کیا ،کیا مودی حکومت بی جے پی کے مشتبہ سودوں کو نہیں چھپا رہی ہے؟جہاں شاہراہوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، بجلی منصوبوں وغیرہ کے کنٹریکٹ ان مبہم انتخابی بانڈز کے بدلے مودی کی قریبی ساتھیوں کو دیے گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق عطیہ دہندگان کے 44434خودکار ڈیٹا اندراجات کو صرف 24گھنٹے میں فراہم کیا جاسکتا ہے تو پھر اسٹیٹ بنک آف انڈیا کو یہ معلومات فراہم کرنے کے لیے مزید چارماہ کیوں درکار ہیں؟ کھرگے نے کہاکہ کانگریس پارٹی بہت واضح تھی کہ انتخابی بانڈ اسکیم مبہم، غیر جمہوری اورمساوی مواقع کو تباہ کردینے والی اسکیم تھی۔ لیکن مودی حکومت، وزیر اعظم اوروزیر خارجہ نے بی جے پی کا خزانہ بھرنے کے لئے آر بی آئی، الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ اور اپوزیشن سمیت ہر ادارے پربلڈوز چلادیا۔اب بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت تنکے کا سہارا لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناکام بنانے کے لئے ایس بی آئی کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی چندہ کے کاروبار کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ جب سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انتخابی بانڈز کے بارے میں سچ جاننا ملک کے لوگوں کا حق ہے، تو ایس بی آئی کیوں یہ معلومات نہیں دینا چاہتا۔ گاندھی نے کہاکہ آنے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے مودی کے اصلی چہرے کو چھپانے کی یہ آخری کوشش ہے۔واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں اسٹیٹ بنک آف انڈیا کو 6مارچ تک الیکشن کمیشن کو تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بنک نے مودی حکومت کی ایما پر سپریم کورٹ سے30جون تک کا وقت مانگا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button