بھارت
پنجا ب : پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی
لدھیانہ: بھارتی پنجاب میں ایک پولیس کانسٹیبل نے خود کشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کانسٹیبل کی خود کشی کا واقعہ ضلع لدھیانہ کے علاقے جگراون راجکوٹ کے سول لائنز میں پیش آیا۔ کانسٹیبل راجیو کمار نے اس وقت خود کشی کی جب وہ دوپہر کے وقت اپنے گھر میں اکیلا تھا۔وہ ایک طویل عرصے سے ذہنی تناﺅ کا شکار تھاتاہم کانسٹیبل کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ انکا بیٹا اپنی بندوق کی صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران غلطی سے گولی چلنے سے اسکی موت واقع ہو گئی۔
دریں اثنا لدھیانہ ضلع کے علاقے جگراون کے گاو¿ں کاونکے کلاں میں 24 سالہ کلدیپ سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔