تازہ ترین

کرناٹک :اونچی ذات کے ہندووں کیطرف کی گئی تذلیل سے دلبرداشتہ دلت نوجوان نے خودکشی کر لی

بنگلورو 03 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کولار میں ایک دلت نوجوان نے اونچی ذات کے ہندوﺅںکی طرف سے کی جانے والی تذلیل سے دلبرداشتہ ہو کر درخت سے پھندا لگا کر خوکشی کر لی۔
اونچی ذات کے چار ہندوو¿ں نے ضلع کے علاقے بیواہلی کے دلت نوجوان ادے کرن کو موٹر سائیکل پر اوورٹیک کرنے پر درخت سے الٹا لٹکا کر باندھ دیا اور اسکی شدید مارپیٹ کی اور برہنہ کر دیا۔ ذلت نوجوان اس بہیمانہ سلوک کو برداشت نہ کرسکا اورخودکشی کرلی۔
جرم میں ملوث اونچی ذات کے ہندوو¿ں کی شناخت راجو، شیوراج، گوپال کرشنپا اور منی وینکٹپا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: