بھارت

بھارت: ”وکرما دتیہ ویدک گھڑی“پر سائبر حملہ

Vikramaditya-Vedic-Clock

لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں ”وکرما دتیہ ویدک گھڑی“پر سائبر حملہ کیا گیا ہے ۔ وکرما دتیہ ویدک گھڑی نامی موبائل ایپ کا چند روز قبل وزیر اعظم نریندرمودی نے افتتاح کیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سائبر حملے کی وجہ سے وکرما دتیہ ویدک گھڑی کا سرور پراسس دھیما پڑ گیا ہے اور لوگ اسکا استعمال نہیں کر پا رہے۔ وکرمادتیہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شری رام تیواری نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس سائبر حملے کی سائبر سیل میں شکایت درج کروا دی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس ویب گھڑی کے ذریعے وقت کے علاوہ ، مہینے ، چاندسیاروں کی حالت ، مختلف تہواروں ، سورج گرہن اور چاند گرہن کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button