مقبوضہ جموں و کشمیر

خوشنما نعروں اور نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے کشمیری عوام کو مزیددھوکہ نہیں دیا جاسکتا:فریدہ بہن جی

fareeda-behen-gee

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما اورجموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے کہاہے کہ مودی حکومت کے خوشنما نعروں اور نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے کشمیری عوام کو مزیددھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے بنیادی حق کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہو نگے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں خوف ودہشت کا ماحول قائم کرکے بھارتی وزیراعظم کی طرف سے نام نہاد اعلانات کی انتخابی مہم کے سواکوئی حیثیت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دس لاکھ سے زائد فوجیوں کے ذریعے ظلم وبربریت کا بازار گرم کرکے کشمیری عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔انہوں نے کہاکہ مودی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اوران کے دورے کے خلاف کشمیری عوام کی ہڑتا ل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام نے بھارت کے غاصبانہ اور ناجائز قبضے کو نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ ہی آئندہ اس کا کوئی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مودی حکومت کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اوردوسری طرف کشمیریوں کے دل جیتنے کی باتیں کررہی ہے۔ حریت رہنمانے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اگر کشمیری عوام کے دل جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں مقبوضہ علاقے سے اپنی فوج کو واپس بلانا ہوگا،تمام کشمیری قیدیوں کو رہا کرکے کشمیری عوام کو ان کا وہ بنیادی حق دیناہوگا جس کا وعدہ بھارتی حکمرانوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صورت میںعالمی برادری کے سامنے کشمیریوں سے کررکھا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button