مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری ملازم زخمی
سرینگر16 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں ایک سرکاری ملازم کو گولی مارکر زخمی کر دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے قمر واری میں اقبال میر کو گولی مارکر زخمی کر دیا ۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع سرینگر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے قمر واری میں تلاشی اور محاصرے کی کاررائی شروع کی ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔