پاکستان

ڈونلڈ لو نے کانگریس میں اپنے بیان میں امریکہ میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کردی ، غزالہ حبیب

“Lamakan”-written-by-Ghazala-Habib-launched-at-Arts-Council-2ڈیلاس (ٹیکساس): فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے کہاہے کہ بھارت ایک بین الاقوامی دہشت گر دملک ہے اور جنوبی ایشیا کے لیے امریکی نائب وزیر ڈونلڈلونے اپنے بیان میں امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غزالہ حبیب نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ لو نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے امریکہ میں خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے جس سے بھارت کو عالمی سطح پر سخت ہزیمت کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی جس کے ہاتھ گجرات کے مسلمانوں کے خو ن سے رنگے ہوئے ہیں، ایک بین الاقوامی دہشت گر د ہے جس پر بھارتی وزیر اعظم بننے سے قبل امریکہ آمد پر پابندی عائد تھی ۔ انہوں نے کہاکہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی گزشتہ سال پارلیمنٹ سے خطاب میں اپنے ملک میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقا ت کشیدہ ہو گئے تھے اور بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے اسٹیشن چیف کو ملک سے بے دخل کر دیاگیاتھا۔ کینیڈا میں سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور برطانیہ اور امریکہ میں سکھ رہنمائوں کے قتل کی سازشیں بے نقاب ہونے کے بعد مغربی ممالک خصوصاامریکہ، کینیڈا اوربرطانیہ نے را کو اپنے ممالک میں آپریشنز بند کرنے پر مجبور کر دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی حکام نے اپنی سرزمین پر سکھ لیڈر کے قتل کی سازش کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ایک بھارتی شہری کو اس الزام میں گرفتار بھی کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button