مقبوضہ جموں و کشمیر
نیشنل کانفرنس کی پارٹی رہنماوں کی سیکیورٹی کم کرنے کی مذمت
سرینگر 20 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) نے اپنی پارٹی کے رہنماو¿ں کی سیکورٹی کم کرنے کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام سیاسی بنیادوں پر حکمرانوں کو فائدہ پہنچانے اور تمام مخالف آوازوں کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ذاتی انتقام کے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس نے سابق وزرائ، ارکان اسمبلی اور علاقے کے ممتاز پارٹی رہنماو¿ں کی زندگیوں کو داﺅ پر لگادیا ہے۔