مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے شوپیاں میں دو کشمیری گرفتار کر لیے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی پولیس نے ضلع شوپیاں کے علاقے ہیر پورہ میں ایک کارروائی کے دوران دو کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے احمد حسن وگے اور راحیل احمد بٹ کو رات گئے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا ۔ گرفتار کیے جانے والے دونوں افراد ضلع کولگام کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے انکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان سے بھارت مخالف پوسٹر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔







