بھارت

برطانیہ کو بھارت کے بجائے یورپ کے ساتھ تجارت پر توجہ دینی چاہیے، ماہر اقتصادیات

india uk tradeلندن: معروف برطانوی ماہر اقتصادیات ول ہٹن نے کہا ہے کہ برطانیہ کو بھارت کے بجائے یورپ کے ساتھ تجارت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہر اقتصادیات ول ہٹن نے کہا کہ بھارت آسان تجارتی شراکت دار نہیں ہے کیونکہ وہاں بے روزگاری اور بدعنوانی بہت زیادہ ہے۔
ہٹن نے کہا کہ برطانیہ کو چاہیے کہ وہ بھارت کے بجائے یورپی ممالک کے ساتھ تجارت پر توجہ دے، جہاں اس کے مفادات اور اقدار کو پذیرائی حاصل ہے۔
ہٹن کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانوی حکومت بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہی ہے۔ تاہم دونوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیںکیونکہ بھارت ان مراعات کا مطالبہ کررہا ہے جو برطانیہ اسے دینے کو تیار نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button