بھارت

ایک اوربھارتی نوجوان یوکرین کیخلاف روس کی جنگ کا ایندھن بن گیا

ukrain more indians killedنئی دلی:
بھارت کا ایک اور نوجوان یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا ایندھن بن گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا ایندھن بننے والے بھارتی نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 5ہو گئی ہے ۔ ریاست ہریانہ کے ضلع کیتھل کے ماتور گائوں کا رہائشی22سالہ نوجوان روی مون رواں سال جنوری میں دیگر بھارتی نوجوانوں کی طرح ملازمت کے حصول کیلئے روس گیا تھا تاہم اسے زبردستی یوکرین کے خلاف روسی فوج میں شامل کر کے محاذ جنگ پر بھیج دیاگیا۔ روی کے اہلخانہ کو ماسکو میں بھارت کے سفارتخانے کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں اسکی موت کی اطلاع دی گئی ہے ۔ روی نے آخری بار 12مارچ کو اپنے اہلخانہ سے فون پر بات کی تھی جس کے بعد سے اسکی کوئی اطلاع نہیں تھی۔اس سے قبل ملازمت کے حصول کیلئے روس جانیوالے چار اور بھارتی نوجوان بھی یوکرین میں روس کی جنگ کا ایندھن بن چکے ہیں ۔ بھارتی نیوز پورٹل دی وائر کے مطابق رواں سال مارچ میں تقریبا سوبھارتی نوجوانوں کی ملازمت کے حصول کیلئے روس جانے اور یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی فوج میں زبردستی شمولیت کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ روسی فوج میں شامل ہونے والے ان بھارتی نوجوانوں کا تعلق پنجاب، ہریانہ، دلی، گجرات، اتر پردیش، آندھرا پردیش اور کیرالہ سے ہے۔مودی حکومت روزگار کے حصول کیلئے روس جانے اور وہاں جنگ لڑنے کیلئے مجبور کئے جانیوالے بھارتی نوجوانوں کی واپسی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کر سکی ہے ۔ اس واقعے سے ترقی کے مودی حکومت کی قلعی کھلنے کے علاوہ بھارت میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی بھی عکاسی ہوتی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button