مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر کاسب سے بڑا قالین تیار کرنے میں25کاریگروں کو 8سال لگے

corpet

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے  وائلو کنزر میں کاریگروں نے ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیااور کشمیر میں اب تک کا سب سے بڑا قالین تیار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 40فٹ چوڑا اور72 فٹ لمبا قالین کاریگروں کی لگن، مہارت اورعزم کی علامت ہے۔ 25ہنر مندکاریگروں کی ایک ٹیم کو یہ قالین تیارکرنے میں آٹھ سال لگے جو ہاتھ سے بنے ہوئے کشمیری قالینوں کے شاندار ورثے کا ثبوت ہے۔کاریگروں میں سے ایک حبیب اللہ شیخ نے بتایاکہ سب سے بڑا قالین ریشم کے دھاگوں میں ساڑھے سینتیس کروڑ گرہیں لگاکر تیار کیا گیا اور تقریبا 25کاریگروں نے اسے 8 سالوں میں مکمل کیا۔ منصوبے میں شامل بشیر احمد شاہ نے فخر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے سائز کا قالین اب تک کبھی نہیں بنا یاگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہنر مند کاریگروں نے 8سال تک سخت محنت کرکے اسے مکمل کیا ۔ حبیب اللہ شیخ نے بتایاکہ ہمیں امید ہے کہ اس قالین کی تیاری سے قالین کی صنعت میں ایک نیا معیار قائم ہوگا۔ دستکاری کے شعبے میں ہاتھ سے بنے ہوئے کشمیری قالین کی اپنی اہمیت اورافادیت ہے۔ اپنے منفرد ڈیزائن، اعلیٰ معیار اور بے مثال پائیداری کے لیے مشہوریہ قالین مقامی روایات اور عالمی منڈیوں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button