بھارت

بھارت:یوگی حکومت یوپی میں ہزاروں مدارس پر پابندی لگانے کی تیاری کررہی ہے

download (7)لکھنو 22اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے مسلم دشمن اقدامات کے تحت من گھڑت الزام پر مسلمانوں کے ہزاروں تعلیمی اداروں یعنی مدارس پر پابندی لگانے کی تیاری کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتر پردیش میں حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریاست میں 7000سے زائد غیر رجسٹرڈ مدارس کی نشاندہی کی ہے۔یوگی حکومت نے ریاست بھر کے ضلع مجسٹریٹس سے کہا ہے کہ وہ 15نومبر تک اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ غیر تسلیم شدہ مدارس کی حتمی فہرست تیار کی جائے۔تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت جھوٹے الزامات لگا کر ان ہزاروں مدارس پر پابندی لگانے کی تیاری کررہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button