محاصرے اور تلاشی

سرینگر جموں شاہراہ پرپابندیاں مزید سخت،بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات

download (7)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے سرینگر جموں شاہراہ پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں اور پیراملٹری فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی وے پر بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ لوگوں کی نقل وحرکت پر نظررکھنے کے لئے ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب میں اضافہ کیاگیا ہے جبکہ گشتی ٹیمیں میٹل ڈیٹیکٹرزکا استعمال کررہی ہیں ۔ اس کے علاوہ ماہر کتوںکو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ایک سینئر افسر نے بتایاکہ یہ ا قدامات امرناتھ یاتریوں کے لیے خاص طور پر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اضافی فورسز تعینات کی ہیں اور امرناتھ یاتریوں کے لئے راستے کو محفوظ بنانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔اگرچہ یہ اقدامات ہندو یاتریوں کی حفاظت کے نام پر کئے جارہے ہیں لیکن اصل مقصد کشمیری مسافروں کو ہراساں کرنا اور ان کی مشکلات کو مزید بڑھانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button